دہشت گردی کے الزام میں بند مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے قومی سطح پر بنے ریوو کمیشن : اسد الدین اویسی
03:28PM Wed 18 May, 2016
ہنگولی : مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو کلین چٹ اور کرنل پروہت کو راحت دئے جانے پرمختلف سیاسی و سماجی حلقوںمیں بے چینی محسوس کی جارہی ہے ۔ایم آئی ایم کے قومی صدر اسد الدین اویسی نے بھی اس سلسلہ میں ہنگولی کے ایک عوامی اجلاس میں مرکزی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔
اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے الزام میں ملک کے مختلف جیلوں میں بند مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے قومی سطح پر ایک ریویو کمیشن بنایا جائے۔مہاراشٹر کے ہنگولی میں ایم آئی ایم کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام میں اویسی نے اپنے مخصوص لب لہجہ میں مالیگاؤں کے2008 بم دھماکہ معاملے میں این آئی اے کی جانب سے ممبئی کی ایک عدالت میں پیش کی گئی چارج شیٹ پر وزیرا عظم مودی سے چند سوالات کے جوابات دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔
اجلاس کے دورن ا ہیمنت کرکرے پر این آئی اے کے جانب سے لگائے گئے الزامات کو بھی بے بنیاد بتایا گیا اور ہیمنت کرکرے کی یاد میںایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
ہنگولی کے اجلاس میں مسلم ریزرویشن، دلت بستیویوں میں ہورہے فرقہ وارانہ فسادات اور مہاراشٹر میں پیش آنے والے خشک سالی کے حالات کا بھی ذکر کیا گیا اور کسانوں کی میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے رجحان کیلئے حکومت کی ناکارہ پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا گیا ۔