بھٹکلیس کی جانب سے تمام قارئین کو عیدالفطر مبارک ہو

11:18AM Tue 4 Jun, 2019

عیدالفطر کی نماز 08:00 بجے عیدگاہ میں ادا کی جائے گی بھٹکل: 4 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل و اطراف میں آج 30/روزے  مکمل ہورہے ہیں جس کے بعد یہاں کل بدھ کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔بھٹکل میں بارش نہ ہونے کے سبب امسال عید کی دوگانہ عیدگاہ میں ادا کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ عیدگاہ انتظام کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق امسال عیدالفطر کی نماز ٹھیک 08:00 بجے عیدگاہ میں ادا کی جائے گی جس کی امامت امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب کریں گے جبکہ عیدگاہ جانے والا جلوس امسال 07:30 بجے جامع مسجد سے نکلے گا۔ واضح رہے کہ 2015/کے بعد سے بارش کے سبب عیدگاہ میں نماز ادا نہیں کی جاسکی ہے امسال بارش کے آثار نہ ہونے کے سبب امید ہے کہ عیدگاہ میں نماز ادا کی جاسکے گی ورنہ بارش کی صورت میں تمام جمعہ مساجد میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ اس  مبارک موقع پر ادارہ بھٹکلیس اپنی پوری ٹیم کی جانب سے عالم اسلام کے مسلمانوں اور اپنے تمام قارئین ، سامعین اور ناظرین کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہے کہ یہ عید ہمارے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آئے اور دنیا جہاں کے مسلمانوں کے لیے یہ عید امن و عافیت کا سبب بنے۔آمین