آزاد نگر فورتھ کراس میں محلہ کی ترقی کا کام نہ ہونے پر عوام کا احتجاج

04:54PM Sat 27 Jul, 2013

آزاد نگر فورتھ کراس میں محلہ کی ترقی کا کام نہ ہونے پر عوام کا احتجاج بھٹکلیس نیوز /27جولائ 13 بھٹکل/(رضوان گنگاولی) آزاد نگر فورتھ کراس امام شافعی مسجد کے متصل محلہ میں کچھ ترقیاتی کام نہ ہونے کی بناء پر وہاں کی عوام نے پنچایت اور پنچایت ممبران پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا ۔ تازہ صورتحال کی وجہ یہ بتلائی گئی ہے کہ یہاں پر کل ایک زیر تعمیر گھر کی فضول مٹی نالی کے اندر اور روڈ پر ڈالی جارہی تھی جس کی وجہ سے عوام مشتعل ہوکر پنچایت کے ممبران کو موقع واردات پر آنے کی مانگ پر بضد پوگئی لیکن اس کے باوجود عوام کی فریاد کو سننے کے لئے کوئی بھی پنچایت ممبر نہیں پہنچا ۔ محلہ کے عوام کے مطابق یہاں پر بیس سال سے زائد عرصہ سے وہ رہ رہے ہیں لیکن ابھی تک محلہ میں صرف بجلی کے علاوہ کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا ہے ۔ یہاں کے راستے برسات کے موسم چلنے کے قابل نہیں رہتے ، کیچڑ اور گھڑوں کی وجہ سے پورا راستہ خراب ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے عوام کو نماز میں جانے اور طلبہ کو اسکول جانے میں تکلیف ہوتی ہے ۔ عوام نے مزید یہ کہا کہ یہاں نزدیک میں جنگل رہنے کی وجہ سے چرنے والے بھی یہاں پر گھس آتے ہیں اور یہاں کی عوام کو پریشان کرتے ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک دو بچے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ۔ یہ اور اس جیسی بہت سی شکایات کو لے کر عوام نے احتجاج کا رخ اپنایا اور اس موقع پر عوام نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے پنچایت کے ممبران کو دھمکی دی کہ اس کام کو جلد از جلد انجام نہ دیا گیا تو وسیع پیمانہ پر احتجاج درج کیا جائے گا۔ IMAM-SHAFI-1 IMAM-SHAFI-3