ایک لاکھ روپئے سے زائد آمدنی والے وقف ادارے  متولی زمرے کیلئے ہونے والے ایلکشن میں حصہ لے سکتے ہیں : ذوالفقار اللہ

04:09AM Fri 14 Jul, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) کرناٹکا اسٹیٹ بورڈ کے چیف ایکزی کیٹیو افسر (سی ای او) جناب ذوالفقار اللہ نے بتایا کہ حکومت نے نوٹی فکیشن کے ذریعہ نئے وقف رولس کی منظوری دے دی ہے۔ اور نئے رولس کے تحت وقف بورڈکی تشکیل کی بھی ہدایت دی ہے انہوں نے بتایا ایک لاکھ روپئے سے زائد آمدنی والے وقف ادارے متولیوں کے زمرے کیلئے ہونے والے ایلکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہوسکتے ہیں اور ان اداروں کو سات فیصد کانٹری بیویشن اداکرنا اور سالانہ اکاؤنٹس بھی پیش کرنا پڑتا ہے جناب ذوالفقار اللہ نے بتایا کہ ریاست کے چار ڈیویژنوں میں ایک لاکھ روپئے سے زائد آمدنی والے 1103ادارے ہیں ان میں کئی ایک اداروں نے وقف کانٹری بیویشن ادا نہیں کیا ہے وہ سالانہ اکاؤنٹ اور کانٹری بیویشن ادا کرکے ایلکڑ ل لسٹ میں شامل ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے ایلکشن کی تاریخ کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد ریاست کے چار ڈیویژنوں بنگلور، بلگام، گلبرگہ، اور میسور میں متولیوں کا ایلکشنبہ ایک وقت عمل میں آئے گا۔جناب ذوالفقار اللہ نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد آمدنی والے1103اداروں میں بنگلور ڈیویژن کے 421 میسورڈیویژن کے .252بلگام ڈیویژن کے.245اور گلبرگہ ڈیویژن کے.185ادارے شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد آمدنی والے ادارے ضلعی سطح پر بنگلور اربن میں 169اور بنگلور رورل ضلع میں 29 چتردرگہ23 چکبا لاپور30 داونگیرے 70کولار 20رام نگر 22 شموگہ 22 ٹمکور 36 ادارے۔ میسور ڈیویژن میں میسور 68 چامراج نگر 11چکمگلور 39 ہاسن 26کورگ 19منگلور 40منڈیا 27اڑپی 22 ادارے شا مل ۔ بلگام ڈیویژن میں بیجاپور 39 بلگام 34باگلوٹ 16 دھارواڑ101گدگ 17ہاویری 22۔کاروار 16 ادارے۔ گلبرگہ ڈیویژن، گلبرگہ 50 بیدر 29 بلاری52 کوپل 17 رائچور 23 یادگیر 14ادارے شامل ہیں