لمبی داڑھی رکھنے سے صحت بھی اچھی ہوتی ہے؛ تحقیق

01:59PM Thu 31 Aug, 2017

بھٹکلیس نیوز / 31 اگست، 17 نیو دہلی / (ذرائع) لمبی داڑھی رکھنا آج کل کا ایک فیشن بن گیا ہے، کچھ لوگ بڑھی داڑھی رکھ کر خود کو بہت "کول" سمجھتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ داڑھی کے لمبے رکھنے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے؟ جی ہاں حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لمبی داڑھی رکھنے والے لوگ ان لوگوں کے مقابلہ میں اچھی صحت پاتے ہیں جو داڑھی لمبی نہیں چھوڑتے۔ آسسٹریلیا کی یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنی تحقیق کے دوران  بتایا کہ جن مردوں کے داڑھی ہوتی ہے ان پر یو وی شعاعیں نوے سے پچانوے فیصد تک اثر انداز نہیں ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ داڑھی رکھتے ہیں ان کو اسکن کینسر کا خطرہ بھی کم رہتا ہے۔