ہاشم پورہ قتل عام معاملےمیں غازی آباد کے ایس ایچ اوکےخلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری
11:59AM Thu 29 Nov, 2018
ہاشم پورہ قتل عام معاملے میں دہلی کے 30 ہزاری کورٹ نے غازی آباد لنک تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ آج سماعت کے دوران تھانے کے ایس ایچ اوکوکورٹ پہنچنا تھا اورسرینڈرنہ کرنے والے گنہگاروں کے بارے میں اطلاع دینی تھی۔
عدالت نے غازی آباد ایس ایس پی کو احکامات دیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ 5 دسمبرکوسرینڈرنہ کرنے والے گنہگاروں کے بارے میں بتائیں اورکیا کارروائی ہوئی ہے، اس کی بھی اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ ہاشم پورہ معاملے میں اب تک 10 گنہگاروں نے سرینڈرکیا ہے۔ باقی ابھی گرفت سے باہرہیں۔
غورطلب ہے کہ پولیس کو آج بتانا تھا کہ گرفت سے باہرگنہگاروں کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا، لیکن ایس ایچ او کورٹ ہی نہیں پہنچے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت 5 دسمبرکوہوگی۔