فرقہ پرست طاقتوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پوری دلیری کے ساتھ

03:13PM Mon 11 Sep, 2017

وزیر اعلی ٰ سدرامیا نے حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کا سرکاری سطح پر ساری ریاست میں منانے احکامات جاری کئے تھے الحاج آر روشن بیگ  میسور (بھٹکلیس نیوز ) میسور کے سرقاضی سرکل میں ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات و حج جناب الحاج آر روشن بیگ نے میسور کے تلک نگر میں واقع تاریخی عیدگاہ میدان کے کامپونڈ کو لوہے کی گرل نصب کرنے کا کام کا افتتاح کیا۔ میسر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اس کام کے لئے 75 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ بعد میں میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا نے ایک نئے انداز میں بٹن دباکر اس کام کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ جیسے ڈاکٹڑ ہچ سی مہادیو اپا نے ایک بٹن دبایا سنگ بنیاد اسٹیج کے اندر سے نمودار ہوا جو پہلی مرتبہ اس طرح سنگ بنیاد رکھا یا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میسور ضلع کے انچارج وزیر ڈاکٹر ہچ سی مہادیو اپا نے کہا کہ ہمارے اس دیش کی آزادی او تحفظ کے لئے ہمارے مسلمان بھائیوں نے اپنی جان اور مال کی تک قربانی دینہے اس میں کسی کو کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا نے افسوس کا اظہار کیا کہ جب سے مرکز میں بھارتیہ جنتا پارتی کی حکومت برسراقتدار آئی ہے سارے دیش میں فرقہ پرستی اور اقلیتوں پر ظلم میں بے ھد اضافہ ہوا ہے۔ اسی لئے آج سے 70 سال قبل ہی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈ کرنے سیکولرازم کی بنیاد پر ہی ہندوستان کا آئین لکھا تھا۔ اور اس موقع پر بابا صاحب نے کہا تھا کہ " ہم سب بھائی بھائی ہیں"۔ اس موقع پر ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مرد مجاہد حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ پہلے بادشاہ تھے جنہوں نے ہمارے اس دیش کی آزادی کے لئے انگریزوں کے خلاف بغاوت کا جھڈا لہرایا تھا۔ آج ایسے عظیم ولی صفت حکمران کو فرقہ پرست طاقتیں بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وزیر موصف نے کہا مذہب اسلام ایک سائنٹیفیک مذہب ہے اور مذہب اسلام ہمیشہ سے محبت ، بھائی چارگی اور انسانیت کا سبق دیا ہے۔ میسور کے حلقہ چامراجہ کے رکن اسمبلی شری واسو نے ؂اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وارڈنمبر 43 کے کارپوریٹر سہیل بیگ ایک بہترین کام کررہے ہیں اور وہ اپنے آپکو کسی ایک وارڈ یا ایک مذہب کے ماننے والون کے لئے اپنے آُپکو محدود نہیں کیا ہے بلکہ تمام علاقوں کے اور تمام مذاہب کے ماننے والوں کی خدمت مین دن رات کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ شری واسو نے کہا کہ وزیر اعلی شری سدرامیا ہماری کسی تجویز کو نہ نہیں کہتے اور ہما جو بھی کہتے ہیں اس کام کا منظوور کردیتے ہیں حضرت مولانا محمد انوار احمد صاحب نظامی ، سربراہ اعلی ٰ ب، عزیزیہ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوقافی املاک کا تھفظ ریاستی بورڈ آف اوقاف کے علاو ہما تمام مسلمانوں کی ہی اور خاص کر عیدگاہوں اور قبرستانوں کا تھفظ اور حصار بندی بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر مولانا انوار احمد صاحب نظامی نے منتظمیں عیدگاہ میدان کو مشورہ دیا کہ اس وسیع اور تاریخی عیدگاہ میدان میں شجر کاری ہونا چاہئے تاکہ اس میدان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو اور اس عیدگاہ میں نماز اداکرنے والوں کے لئے راحت مہیا ہو۔ اور دوسرے موقوں پر بھی لوگ ان درختوں کے سایہ میں بیٹھ کر اس عیدگاہ میدان کی خدمات کرنے والوں کے حق میں دعاء کرسکیں۔ اس موقع پر مولانا موصوف نے ریاستی وزیر اعلی ٰ شری سدرامیا کا ریاست کے تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا جنوں نے اوقافی املاک کے تھفظ اور ترقی کے لئے اوقافی گرانٹ میں کروڑوں روپئے منظور کئے۔ اور ہماری اس ریاست میں امن و امان قائم رکھنے میں فرقہ پرستوں کو دبائے رکھنے میں ایک اہم رول ادا کررہے اور ایک بہترین ٹیم کے ساتھ بہترین انتظامیہ فراہم کررہے ہیں۔ ہمارے آثار قدیمہ کی حفاظت کرنا چاہئے اور جو قوم اپنی تاریخ کو بھلادیتی ہے وہ بہت جلد ختم ہوجاتی ہے۔ اس موقع پر جذباتی خطاب کرتے ہوئییریاستی وزیر برائے شہری ترقیات و حج جناب الحاج آر روشن بیگ صاحب نے اس دور کی یاد کو تازہ کردیا جب اپنے سیاست کے ابتدائی دور میں جناب آر روشن بیگ صاحب اپنی جزباتی تقاریر سے مسلم نوجونواں میں جذبات اور حوصلوں کو بھر دیتے تھے۔ اس موقع پر جناب آر روشن بیگ نے اس دور کو بھی یاد کیا جب کولار ضلع میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادت کے موقع پر اپنے ہمراء کانگریسی قائدین رمیش کمار اور ڈاکٹر ہچ سی مہادیواپا کو لے گئے تھے اور فرقہ پرستوں نے اس وقد پر حملہ کردیا تھا اور موجودہ وزیر صحت شری رمیش کمار بری طرح زخمی ہوگئے تھے اور بعد میں انہیں بنگلور کی بورنگ ہاسپٹل میں علاج کے لئے داخل کیا تھا اس طرح میں ایک اتفاقی طور پر سیات میں داخل نہیں ہوا تھا بلکہ فسادات میں گھس کو انہیں روک کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروگ کے لئے اپنے خون کو تک بہاکر خدمت کے جزبے کے ساتھ سیاست میں داخل ہوا تھا۔اس موقع پر جناب آروشن بیگ صاحب نے کہا ہم سب کافی خوش نصیب ہیں کہ ہمیں شری سدرامیا جیسا ، ہماری قوم کا ہمدرد ، ایک سیکولر قائد نصیب ہوا۔ جو کروڑون روپئے فنڈ ہمارے لئے منظور کررہے ہیں۔ اور ہماری اس ریاست میں مسلمانوں کو مکمل تھفظ فراہم کررہے ہیں۔ بیگ صاحب نے کہا کہ آج ہمارے ووٹ کے تقسیم ہوجانے کی وجہ سے اترپردیش میں کیا ہورہا اور مسلمانوں پر کس طرح ظلم کیا جارہا ہے۔ جناب بیگ صاھب نے اس موقع پر رکن پارلیمان و آل انڈیا انجمن مجلس اتحادکے سربراہ جناب اسد الدین اویسی سے کہا کہ حیدرابادی شیروانی کا ریاست کرناٹک میں کچھ نہیں چلے گا اس لئے وہ پنے آپ کو حیدرآباد تک ہی محدود رکھیں ااور مسلم ووٹوں کو تقسیم کرکے فرقہ پرست سیاسی پارٹیوں کی مدد نہ کریں۔اس موقع پر جناب بیگ صاحب نے میسور کے حلقہ چامراجہ کے رکن اسمبلی شری واسو کی خدمات کی کافی ستائش کی اور کہا شری واسو میں کوCommitment ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ اس موقع پر جناب آروشن بیگ صاحب نے عیدگاہ میدان کی مجلس منتظمہ کو مشور ہ دیا کہ وہ اس عیدگاہ میدان کو علی الصبح Walk کرنے والوں کے لئے سہوتیں کریں ااور عیدگاہ میدان کے کونے میں بیت الخلاء کی تعمیر کریں تاکہ ذیابطیس کو مریض او ر ہمارے بزرگوں کو آسانی ہو اور اسکے علاہ ہماری مسلم خواتین پردے کے ساتھ علی الصبح Walking کرنے میں سہولت ہو اور ہماری ماں اور بہنوں کی مکمل حفاظت ہو۔ اور ابھی سے جنافراد کے نام ووٹران کی فہرست میں نام شامل نہیں ہیں انکے نام ووٹران کے نام فہرست میں نام شامل کرنے کی کوشش کریں اور کسی بھی قیمت میں ہمارے ووٹون کو تقسیم ہونے نہ دیں اور پووری سنجیدگی کے ساتھ اس جان ب کام کریں۔ اس موقع پر میسور کے سرقاضی حضرت مولانا محمد عثمان شریف صاحب، میسور کے مئیر یم جے روی کمار، سابق مئیراں ایوب خان و سندیش سوامی۔ الحاج ہمایون فرصاحب ، کانگریس لیڈر عبد العزیز عبداللہ، عارف مہکری، چیرمین ، میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی، جنتا دل ( یس ) قائد سہیل شریف ۔ میسور پینٹ اینڈ وارنیش کے چیرمین ہچ اے ونکٹیش ، میسور سٹی کانگریس محکمہ اقلیت کے صڈر غیاث احمدعرف اکرم ، سید اکرم پاشاہ، رکن، میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی ، کانگریس قائدین عبدالقدوس، میسور ضلع ریلیف کمیتی کے سکریٹری ممتاز احمد ، کارپوریٹر کے سی شوکت پاشاہ۔وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔وارڈ نمبر 43کے کاروپریٹر و کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن اور اس عظیم الشان افتتاحی تقریب کے روح رواں سہیل بیگ نے تمام مہمانوں کی گلپوشی اور تہنیت پیش کی اور تمام کو مومنٹوں پیش کیا۔ جناب جمیل احمد اشرفی، جنرل سکریٹری، تنظیم اہل سنت الجماعت نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔