غیرملکی ملازمین کی تنخواہ ادا کریں ۔سعودی کے مفتی اعظم کی اپیل

01:34PM Mon 8 Aug, 2016

بھٹکلیس نیوز / 08 اگست، 16 ریاض / (ایجنسی) سعودی کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے غیر ملکی ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے لاکھوں افراد کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور نوبت فاقوں تک پہنچ گئ ہے، ان مفلوک الحال افرادمیں ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے ملک بھر کی کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر واجبات ادا کریں۔