ہیبلے گرام پنچایت کی عوام پنچایت عملہ کی جانب داری کے سبب مشتعل
01:26PM Fri 14 Jun, 2013
ہیبلے گرام پنچایت کی عوام پنچایت عملہ جانب داری کے سبب مشتعل
بھٹکلیس نیوز / 14 جون، 13
بھٹکل/ ہیبلے گرام پنچایت میں رہنے والی عوام بہت دنوں سے تاک میں رہنے کے بعد کل مغرب میں پنچایت میں ہلّہ بول دیا ہے ۔ مشتعل عوام نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بہت دنوں سے یہاں پر لائن میں کھڑے رہتے ہیں لیکن لائن پر پورا دن کھڑے رہنے کے باوجود بہت سے لوگوں کو واپس جانا پڑتا ہے ۔ مقامی عوام نے پنچایت عملہ پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پنچایت آفس کا وقت 05:30 بجے ختم ہوجاتا ہے لیکن پنچایت کا عملہ سامنے سے دروازہ کو کنڈی لگائے اندر سے امیر لوگوں کے راشن کارڈ کے کام میں مشغول ہوتا ہے ۔ اس حرکت پر عوام اتنی مشتعل ہوگئی کہ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی لیکن پولس اہلکاروں کی بر وقت مداخلت کے بعد معاملہ کو نمٹا لیا گیا ۔ عوام کے کڑے تیور دیکھ کر پنچایت آفسران کی طرف سے آج 03:30 بجے اس سلسلہ میں میٹنگ بلائی گئی تھی ۔
خیال رہے کہ بھٹکل میں آئے دن عوام کو راشن کارڈ بنانے کے سلسلہ میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دن میں تیس سے چالیس ٹوکن دینے کی وجہ سے عوام اس ٹوکن کو حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری رات تحصلدار آفس کے سامنے گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ پھر اس پر سرکاری آفسران کی اس حرکت کی وجہ سے عوام کا غصہ اور بڑھ رہا ہے ۔