ماری دیوی کو جالی سمندر میں وداع کرنے کے بعد ماری ہبا کا ہوا اختتام
04:03PM Thu 1 Aug, 2019
بھٹکل: یکم اگست،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں دو دنوں سے جاری ماری ہبا کا آج شام ماری دیوی کو سمندر میں وداع کرنے کے بعد اختتام ہوا۔ اس سے قبل آج صبح سے ہی ہزاروں بھگت مندر پہنچ کر پوجا پاٹ کی۔
آج شام 04:30بجے کے قریب ماری دیوی وداعی کی کارروائی شروع ہوئی ۔ ماری کو کاندھوں پر لے کر بھگت جلوس کی شکل میں جالی سمندر تک پہنچے۔ جہاں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد ماری کی دیوی کو سمندر میں وداع کیاگیا۔
ماری کو لے کر چلنے والا جلوس مندر سے نکل کر قومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے عیدگاہ میدان سے گزر کر بندر روڈ کے ذریعے جالی سمندر تک پہنچا۔ راستے کے دونوں کناروں پر بھگتوں نے کھڑے ہوکر نظارہ کیا۔
بارش کے پیش نظر کسی بھی حادثہ سےروکنے کے لئے پیشگی طورپر حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا ، سی پی آئی گنیش نے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔
بارش کے پیش نظر کسی بھی حادثہ سےروکنے کے لئے پیشگی طورپر حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا ، سی پی آئی گنیش نے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔