کمٹہ میں چٹان کھسکنے سے تین بچوں کی موت؛ سات سے زائد زخمی؛ ٹرافک نظام متاثر
01:09PM Sun 11 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 11 جون، 17
بھٹکل / (نامہ نگار)ساحلی کرناٹکا میں گذشتہ تین دنوں سے ہورہی زوردار بارش کے نتیجہ میں آج دوپہرکمٹہ تعلقہ کے دیوگی نیشنل ہائی وے 66 پر چٹان کھسکنے کی واردات پیش آئی ہے جس کے نتیجہ میں تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ سات سے زائد افراد کے زخمی ہو نے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
مرنے والے بچوں کی شناخت ایک سالہ بچی دھنوش منجوناتھ امبیگا ، سات سالہ یتین نارائن امبیگا اور آٹھ سالہ بھاویا نارائن امبیگا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس حادثے میں زخمی سات سے زائد افراد کو کمٹہ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
چٹان کھسکنے سے دیوگی نیشنل ہائی وے دونوں طرف سے بند ہوگیاتھااور مرجان تک ٹرافک نظام معطل ہوگیا تھا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کاروار سے ڈپٹی کمشنر ایس نکول، بھٹکل سب ڈیویژن کے ڈی وائی ایس پی شیوکمار اوربھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ جائے واردات پر پہنچ گئے اور راحت رسانی کا کام شروع کردیا۔ یہاں فائربریگیڈکی بھی خدمات لی جارہی ہے۔