سی آر پی ایف کانسٹیبل کو زدکوب کرنے کی کارروائی ناقابل برداشت۔ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ویڈیوں فوٹیج حاصل کی گئی ہے ،جلد ہی کارروائی ہو گی ۔۔آئی جی سی آر پی ایف
05:48PM Sat 15 Apr, 2017
سرینگر ۔(بھٹکلیس نیوز)ٍٍٍٍٍٍسی آر پی ایف اہلکار کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف اور آئی جی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیوں فوٹیج حاصل کی گئی ہیں اور ایسے عناصر کو جلد ہی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جائیگا جنہوں نے الیکشن ڈیوٹی کے دوران سی آر پی ایف کے کانسٹیبل کو لات مار دی اور تھپڑ رسد کی ،ادھر جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ نے سی آرپی ایف کے جوانوں کے صبرو تحمل پر تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی فورس اس طرح کا برداشت نہیں کریگی۔ اے پی آئی کے مطابق نئی دہلی میں ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف اور آئی جی ذولفقار حسین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ الگ الگ گفتگو کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران سی آر پی ایف اہلکار کے ساتھ ناشائستہ سلوک اور اسے زد کوب کرنے کی کارروائی کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ریاستی حکومت کو فی الفور رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے اور وزارت داخلہ نے انہیں یقین دلایا ہے کہ جن نوجوانوں نے سی آر پی ایف کے کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران لات مار دی اور تھپڑ رسد کی ان کی شناخت کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں او ر جلد ہی انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجائیگا ۔ڈائریکٹر جنرل آف سی آر پی ایف نے مزید کہا کہ واقع کی ویڈیوں فوٹیج حاصل کی گئی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ جلد ہی ایسے عناصر کو گرفت میں لایا جائیگا جنہوں نے سی آرپی ایف کانسٹیبل کو زد کوب کرنے کی کوشش کی ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں اور سی آر پی ایف نے ڈیوٹی کے دوران کافی صبروتحمل سے کام لیا اور اگر سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے دور اندیشی کا مظاہرہ نہ کیا ہو تا تو صورتحال کچھ اور ہوتی اور بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہو سکت تھا ۔ ادھر ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر شیش وید نے 9اپریل کو چاڈورہ بڈگام کے علاقے میں سی آر پی ایف اہلکار کے ساتھ پیش آئے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سی آر پی ایف نے برداشت کی حد کر دی اور مشتعل نوجوانوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی اور اس کیلئے سی آر پی ایف کے جوان مبارکباد کے مستحق ہے ۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی فورس اس طرح کا مظاہرہ نہیں کریگی کہ ایک طرف انہیں زد کوب کیا جا رہا ہو،ان کی تذلیل کی جا رہی ہو اور دوسری جانب وہ لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خدمات انجام دیتے رہے ۔ پولیس سربراہ نے کہا کہ اس واقعے کے بارے میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور جلد ہی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیگی ۔ڈرائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ برداشت کی بھی ایک حد ہو تی ہے اور اس واقع پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ سی آر پی ایف جوان کی جانب سے سنگباز کو پتھر سے سر میں مارنے کا جو ویڈیوں فوٹیج وائرل ہوا ہے اس سلسلے میں بھی الگ سے ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے جو کوئی بھی اس واقعے میں ملوث قرار پائیگا اس کے قانون کے مطابق سزا دی دلائی جائیگی ۔