بھٹکلی طالبہ ریحانہ ریم کی سی بی ایس ای دسویں کلاس میں صد فیصد نمبرات سے کامیابی
11:48AM Wed 7 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 07 جون، 17
دبئی / (نامہ نگار) بھٹکل کے موسی نگر ربکو کالونی میں رہنے والی ریحانہ ریم بنت نورالامین شہاب الدینا نے دبئی میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے سی بی ایس ای کی دسویں جماعت میں تمام مضامین میں 10/جی پی (100) نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے۔
دی سینٹرل اسکول دبئی میں تعلیم حاصل کرنے والی اس طالبہ نے انگریزی، ہندی، میتھس، سائنس اور سوشیل سائنس میں سو میں سے سو نمبرات حاصل کی ہے۔
ادارہ بھٹکلیس اس خوش نصیب طالبہ اور اس کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقل کے لئے دعا گو ہے۔