بھٹکل کی پرانی مچھلی مارکیٹ کو نئی مارکیٹ میں منتقل کرنے کی میٹنگ میں نہیں ہوا حتمی فیصلہ: دکانداروں نے کی مخالفت
03:38PM Tue 16 Jun, 2020
بھٹکل: 16 جون،20 (بھٹکلیس نیوز بیور) بھٹکل اولڈ بس اسٹائنڈ سے متصل مچھلی مارکیٹ کو سنڈے مارکیٹ سے متصل نئی مارکیٹ میں منتقل کرنے کے لیے آج دوپہر کو میونسپالٹی میں منعقد میٹنگ میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
اس موقع پر موجود لوگوں نے نئی مارکیٹ میں منتقلی کو لے کر بہت سارے اشکالات کیے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ موجودہ مارکیٹ کے آس پاس بہت ساری ایسی دکانیں ہیں جو کہ مچھلی مارکیٹ کی وجہ سے ہی آباد ہیں، اگر یہ مارکیٹ ہی یہاں سے نکال دی جائے تو ان دکانوں کی رونقیں بھی ماند پڑجائیں گی جس سے دکانداروں کا نقصان ہوگا۔
اس کے علاوہ اس موقع پر نئی مارکیٹ کے الگ تھلگ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے وہاں جانے کے لیے عوام کو ہونے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا گیا۔
میٹنگ کے آخر میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے کہا کہ آج کی یہ میٹنگ بغیر کسی نتیجہ کے اختتام کوپہنچی ہے اس لیے اس سلسلہ میں آئندہ بھی میٹنگ بلاکر بات کی جائے گی تاکہ کوئی حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔
اس میٹنگ میں بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر مسٹر بھرت ایس، تحصیلدار روی چندرا، میونسپل چیف آفسر دیوراج ، سرکل پولس انسپکٹر دیواکر وغیرہ موجود تھے۔