جوابی کارروائی میں پاکستان کا ایک طیارہ مارگرایا ، ہمارا ایک پائلٹ لاپتہ : وزارت خارجہ
01:03PM Wed 27 Feb, 2019
ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے آج بدھ کو اس کے ایک جنگی طیارہ کو مار گرایا حالانکہ اس کارروائی کے دوران ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ تباہ بھی ہوگیا اور اس کے پائلٹ کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔
وزارت خاررجہ کے ترجمان رویش کمار نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بتایا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے منگل کو پاکستان کے بالاکوٹ میں واقع جیش محمدکے دہشت گرد کیمپ کو تباہ کرنے کی کارروائی کی تھی ۔ اس کے جواب میں پاکستان نے بدھ کی صبح بھارتی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے فضائیہ نے اس کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔
مسٹر کمار نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران فضائیہ کا ایک مگ 21طیارہ ہم نے کھو دیا جو پاکستانی علاقے میں گرا ہے۔ طیارہ کا پائلٹ ابھی لاپتہ ہے ۔ پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ پائلٹ اس کے قبضے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں اطلاعات یکجا کی جارہی ہیں