قاضی جماعت المسلمین جناب مولانا اقبال ملا ندوی پر پستول سے حملہ کرنے کی ناکام کوشش
03:36PM Sat 8 Feb, 2020
بھٹکل: 08 فروری، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جماعت المسلمین کے قاضی جناب مولانا اقبال ملا ندوی صاحب کے گھر آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک نامعلوم شخص نے بندوق سے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوپائی ۔
اطلاع کے مطابق آج علی الصبح 04:45 کو مدینہ کالونی میں واقع قاضی مولانا اقبال ملا ندوی کی اہلیہ گھر میں تلاوت کر رہی تھی کہ اس دوران انہوں نے کھڑکی سے کسی کی آہٹ سنی جس کے بعد مڑ کر دیکھاتو ایک ہاتھ بندوق تانے کھڑکی سے اندر آرہا تھاجس کو دیکھ کر محترمہ کی چیخیں نکل گئیں اور اسے سن کر ان کے بچے بھی اٹھ گئے تاہم اس دوران وہ شخص وہاں سےبھاگ چکا تھا۔
اس واقعہ کے روشنی میں آتی ہی ذمہ داران اور عوام بڑی تعداد میں مولانا کے مکان کے پاس جمع ہونے شروع ہوئے اور اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔
اس واقعہ پر مجلس اصلا ح و تنظیم کے سیاسی پینل نے بھی حرکت کرتے ہوئے پولس تھانہ میں معاملہ درج کر کارروائی شروع کردی اور پولس بھی پھرتی کے ساتھ معاملہ کو سلجھانے میں لگی ہوئی ہے۔