ایک مرتبہ ریچارج کرائیں اور سال بھر کریں بات ، اس کمپنی نے پیش کیا زبردست پلان
12:35PM Wed 24 Oct, 2018
اپنے ایف ٹی ٹی ایچ ( فائبر ٹو دی ہوم ) براڈ بینڈ اسکیموں کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بی ایس این ایل نے اب 1097 روپے کا ریچارج پیکج لانچ کیا ہے ، جس میں 365 دنوں کیلئے ان لمیٹڈ وائس کالس اور 25 جی بی ڈیٹا دیا جارہا ہے۔ یہ پلان چھ جنوری 2019 تک دستیاب رہے گا ۔
بی ایس این ایل کی آفیشیل ویب سائٹ کے مطابق یہ پلان فی الحال کولکاتہ کے صارفین کیلئے دستیاب ہے ۔ اس میں دہلی اور ممبئی کو چھوڑ کر ملک بھر میں مفت میسیج ، ان لمیٹڈ لوکل کالس ، ایس ٹی ڈی کالس اور رومنگ کالس کی سہولت دی جارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 25 جی بی ڈیٹا بھی دیا جارہا ہے۔ اس کا مطلب آپ کو ہر دن 70 ایم بی ڈیٹا ملے گا ۔
اس سے پہلے بی ایس این ایل نے جون میں 1999 روپے کا ریچارج پیکج لانچ کیا تھا، جس میں ایک سال کیلئے یومیہ 2 جی بی ڈیٹا ، ان لمیٹڈ وائس کالنگ اور 100 ایس ایم ایس مفت ملتے تھے ۔