زرعی یونیورسٹیوں میں تقررات
02:13PM Wed 22 Mar, 2017
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)وزیر زراعت کرشنا بائرے گوڈا نے بتایاکہ بنگلور ، دھارواڑ، رائچور اور شیموگہ میں موجود زرعی یونیورسٹیوں کی مخلوعہ اسامیوں کو رواں سال کے دوران پر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔قانون ساز کونسل میں بسوراج ہوراٹی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ان یونیورسٹیوں میں 2256افراد پر مشتمل عملہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر خدمات انجام دے رہا ہے۔