اشتعال انگیزبیانات دینے پر شوبھا کراندالا جے اور دیگر لیڈروں کی گرفتاری ممکن

01:26PM Wed 12 Jul, 2017

بنگلور(بھٹکلیس نیوز):۔ ان دنوں رکن پارلیمان شوبھا کرندالاجے بھی مرکزی وزیر اُومابھارتی کے نقش قد م پرچلتے ہوئے اشتعال انگیز بیانات اور تقاریر کے ذریعہ خوب سرخیوں میں ہے اور شوبھا یہ بھول گئی ہے کہ وہ ایک عورت ہے اور ایک عورت کو گندی زبان کااستعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔شوبھا نے بیدر۔ گلبرگی۔منگلور اور دیگر کئی شہروں اور اضلاع کا دورہ کرکے اپنی زبان کے ذریعہ شعلے اگل رہی ہے۔ شوبھا اور دیگر بی جے پی اور فرقہ پرست جماعتوں کے لیڈروں ک اشتعال انگیز تقاریر اوربیانات کی وجہ سے ہی فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ رہے ہیں۔شوبھا نے کلبرگی میں نہایت گندی زبان کااستعمال کیا تھا اور خود خواتین نے شرمندگی کی وجہ سے شوبھا کے خلاف دھرنا دیا تھا اور اسی طرح کی گندی زبان استعمال کرنے پرسخت دھرنا دینے کی وارننگ دی گئی تھی۔ شوبھا نے جنوبی کینرا ضلع کے بنٹوال تعلقہ کے پی سی روڈ پر ہوئے فرقہ وارانہ فسادات اور آر ایس ایس کے رکن شرت مڈیوال کی موت کے لئے ذمہ دار لوگوں کو سبق سکھان کے لئے لوگوں کو بھڑکایا تھا لیکن اس معاملہ میں لوگوں نے شوبھا کی باتوں کو اہمیت نہ دینے پر اس نے جنوبی کینرا ضلع کے لوگو ں کو نا مرد کہا تھا ۔شوبھا کے اس سخت رویہ اور گندی باتوں کا استعمال کرنے پر خودبی جے پی لیڈروں نے ناراضگی جتائی ہے اور اس کے خلاف کاروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک ہنگامی اجلاس طلب کرکے شوبھا کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے تبادلہ خیال کرنے اور اسے نوٹس جاری کرنے کی مانگ کی ہے۔ بی ایس یڈیورپا اس معاملہ میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اور وہ اجلاس طلب کرنے سے انکار کیاہے۔ یڈ یورپا شوبھا کے تعلق سے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔اس لئے وہ شوبھا کے خلاف کوئی تادیبی کاراوئی کرنا نہیں چاہتے دوسری طرف وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بھی وارننگ دی ہے کہ اس طرح کے اشتعال انگیزبیانات دینے والے اور فرقہ وارانہ فسادات کو بڑھاوا دینے والی فرقہ پرست طاقتوں اور تنظیموں پر پابندی لگائی جائے گی اور اسی سلسلہ میں جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔