ڈیم کی تعمیر کے دوران شرابی ندی میں ڈالی گئی مٹی کو فوری صاف کرنے کا مطالبہ ؛ تنظیم نے دیا میمورنڈم
11:28AM Thu 9 May, 2019
بھٹکل: 9 مئی،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) غوثیہ اسٹریٹ میں ڈیم کی تعمیر کا کام تقریبا ختم ہونے کے قریب ہے ایسے میںڈیم کی تعمیر کے دوران پانی کے بہاو کو روکنے کے لیے شرابی ندی میں ڈالی گئی مٹی کو وہاں سے صاف نہیں کیا گیا ہے جوکہ بارش ہونے کی صورت میں علاقہ کی عوام کے لیے خطرہ ہوسکتا ہے۔
اس کی صفائی کا مطالبہ لے کر بدھ کے روز مجلس اصلاح و تنظیم کے ایک وفد نے صدر تنظیم جناب ایس ایم پرویز صاحب کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور صورتحال کو واضح کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا ۔اس موقع پر وفد نے اے سے پر زور دیا کہ بارش سے پہلے پہلے اس کی صفائی ہوجانی چاہئے ورنہ یہ عوام کے لیے مصیبت ہوسکتی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جناب ساجد ملا نے میمورنڈم وصول کرتے ہوئے اگلی کارروائی کرنے کی یقین دہانی کی۔وفد میں تنظیم صدر ایس ایم پرویز صاحب کے علاوہ جنرل سکریٹری ایم جے عبدالرقیب صاحب، محی الدین الطاف کھروری صاحب، جیلانی شاہ بندری صاحب، سید عمران لنکا صاحب، اشفاق کے ایم صاحب موجود تھے۔