جرائم روکنے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اسکولی طلبہ کا پولس اسٹیشن میں پروگرام
08:04AM Sat 20 Jul, 2013
جرائم روکنے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے اسکولی طلبہ کا پولس اسٹیشن میں پروگرام
بھٹکلیس نیوز / 20جولائ 13
بھٹکل(رضوان گنگاولی)جرائم روکنے میں طلبہ کا ایک اہم کردار رہتا ہے اس سلسلہ میں طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے بھٹکل پولس تھانہ میں اسکولی طلبہ کے لئے ایک پراگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر موجود نیو انگلش اسکول کے طلبہ سے مخطب ہوکر بھٹکل سی پی آئی مسٹر بیلی ایپا نے کہا کہ موجودہ دور میں جرائم پیشہ افراد بڑھ رہے ہے اور ہمارے اس چھوٹے سے گاؤں میں بھی دن بدن کچھ نہ کچھ واردات پیش آتی رہتی ہے اس لئے طلبہ اگر اپنے محلہ میں کسی نئے چہرہ کو دیکھے اور تم کو اس پر شک ہو تو فوراً اپنے محلہ کے ذمہ داروں کو اطلاع دے۔اس کے علاوہ موصوف بہت ساری اہم چیزوں کی طرف طلبہ کو توجہ دلائی۔اس موقع پر پی ایس آئی پرکاش دیواڑیگا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔