شرومنی اکالی دل نے انتخابات کے دوران پارٹی کارکنوں کی کارکردگی پر رپورٹ طلب کی
01:01PM Mon 13 Feb, 2017
چندی گڑھ،(بھٹکلیس نیوز)پنجاب میں تیسری مرتبہ اقتدارمیں واپس آنے کی آس لگائے حکمران شرومنی اکالی دل نے 4؍فروری کے اسمبلی انتخابات لڑنے والے پارٹی امیدواروں سے پارٹی کارکنوں کی کارکردگی پر رپورٹ سوننپے کو کہا ہے۔شرومنی اکالی دل کے چیف سکھبیرسنگھ بادل کی قیادت میں پارٹی کی کور کمیٹی نے انتخابات کے بعد رائے دہندگان کا پرامن پولنگ کے لیے شکریہ اداکرنے اور دہلی سکھ گرودوارا مینجمنٹ کمیٹی کے آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر بحث کرنے کے لیے یہاں اپنی پہلی میٹنگ کی۔اس کی اطلاع دیتے ہوئے شرومنی اکالی دل ترجمان دلجیت سنگھ چیمہ نے بتایا کہ میٹنگ میں حصہ لینے والے لیڈروں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ شرومنی اکالی دل - بی جے پی اتحاد لگاتار تیسری بار پنجاب اسمبلی الیکشن جیت جائے گا۔انہوں نے بتایاکہ پارٹی نے امیدواروں سے 15دن کے اندر پارٹی کے کارکنوں کی کارکردگی پر رپورٹ سونپنے کو کہا ہے۔