سورت : لمبايت میں گائے کا کٹا سر ملنے کے بعد حالات کشیدہ ، پتھراؤ اور آتشزنی
03:11PM Mon 30 Jan, 2017
بھٹکلیس نیوز / 30 جنوری، 17
سورت / (ایجنسی)گجرات کے سورت میں آج صبح گائے کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد لمبايت علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ۔ صبح صبح گائےکا کٹا ہوا سرملنے کے بعد مشتعل لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا اور آس پاس کے چکن اور مٹن کی دکانوں میں جم کر توڑ پھوڑ کی۔
واقعہ کی معلومات ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس کے ذریعہ حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ہی جا رہی تھی ، لیکن مشتعل لوگوں نے اس دوران پولیس پر ہی پتھر او شروع کر دیا ۔پتھراو میں پولیس کا ایک جوان زخمی بھی ہو گیا۔حالت کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کرناپڑا۔