بھٹکل سٹی لائٹ کے قریب رکشہ اور لڑکے کی ٹکر ؛ لڑکا شدید زخمی

12:59PM Sun 16 Jun, 2013

بھٹکل سٹی لائٹ کے قریب رکشہ اور لڑکے کی ٹکر ؛ لڑکا شدید زخمی بھٹکلیس نیوز  / 16 جون، 13 بھٹکل/ آج صبح تقریباً ساڑھے بارہ بجے ہوٹل سٹی لائٹ کے سامنے ایک لڑکا راہ سے گزرتے ہوئے تیز رکشہ سے ٹکرا گیا ۔ نتیجہ کے طور پر لڑکا شدید زخمی ہوا ہے جس کی شناخت پردیپ جگت پال (12) کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ اطلاع کے مطابق یہ لڑکا ہرلی سال میں واقع سرکاری اسکول میں تیسری جماعت میں تعلیم حاصل کر رہا ہے آج چھٹی رہنے کی وجہ سے بال کٹانے کے لئے یہاں دوکان میں آیا ہوا تھا ۔ اس کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں بھٹکل شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ pardeep-1