منریگا کی طرح تعلیم کا بھی آڈٹ کرایا جائے:انصاری
01:18PM Mon 21 Mar, 2016
نائب صدر حامد انصاری نے اسکول کی تعلیم کے معیار اور فنڈ کی کمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مفت اور لازمی تعلیم کے حق سے متعلق قانون کے بہتر نفاذ کے لئے منریگا کی طرح اس قانون کا بھی خاص طور پرآڈٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر انصاری نے آج یہاں تعلیم کے حق سے متعلق قانون کے چھ سال پورے ہونے کے موقع پر منعقد ایک قومی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
کانفرنس میں تعلیم کے حق سے متعلق قانون کے نفاذ پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔