بنگلور میں ریاستی سطح پر سائنس کوئز مقابلہ؛ ہر اسکول سے دو طلبہ ہوسکتے ہیں شریک
12:18PM Wed 15 Feb, 2017
بھٹکلیس نیوز / 15 فروری، 17
بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز)ریاستی سائنس کونسل محکمۂ سائنس وٹکنالوجی اور محکمہ تعلیمات عامہ کی جانب سے ریاستی سطح پر سائنس کوئز مقابلوں کا انعقاد ہوگا ،جو دو مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ضلعی سطح پر 18 فروری کو صبح گیارہ تا دوپہر ایک بجے تحریری کوئز مقابلے منعقد ہوں گے۔ جس میں ہر اسکول سے دو طلبا کا ایک گروپ حصہ لے سکتا ہے۔ جس کے بعد 4مارچ کو بنگلور میں کوئز مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔مزید تفصیلات کیلئے ڈی ڈی پی آئی دفاتر یا سائنس کونسل کے علاوہ کوآرڈینیٹر آر ایس پاٹل سے موبائل9448867705 یا اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر بی ڈوڈا بسپا سے موبائل9880656200ر رابطہ کیا جاسکتاہے۔