کاروارمیڈیکل کالج کے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت
12:58PM Sat 20 Sep, 2014
بھٹکلیس نیوز/20ستمبر ،14
کاروار (نامہ نگار) شمالی کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی ہے کے کاروار میڈیکل کالج چونکہ آئندہ تعلیمی سال سے شروع ہونے جارہی ہے اس پس منظر میں کالج کی عمارت کی تعمیر ی کام تیزی سے ہو نا چاہئے ،موصوف یہاں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کاروار میڈیکل کالج کی تعمیری کمیٹی کی میٹنگ میں عمارت کی تعمیر ی کام کا جائزہ لے رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ میڈیکل کونسل آف انڈیا (MCI)کی ہدایت کے مطابق بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئے ،اور میڈیکل کونسل آف انڈیا کی دی گئی مدت سے پہلے تعمیری کام مکمل ہونا چاہئے ،اور محکمہ طبی تعلیم محکمہ صحت و خاندانی بہبود ،محکمہ دفاع عامہ اور متعلقہ تمام محکموں ہم آہنگی اور باہمی میل جول سے اس کام کو انجام دینا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق سب سے پہلے میڈیکل کالج کی تعمیر کے لئے ضروری زمین مہیا کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اسکے لئےیہاں موجود بعض سرکاری دفاتر کی عمارتوں اور رہائشی مکانات کو جتنی جلد ہو سکے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر آفیسر ڈاکٹر اشوک کمار نے بتایا کہ اس مہینے کے اختتام تک ڈسٹر کٹ ہیلتھ ابزرویشن آفس اور تپ دق کے مرکز کو یہاں سے منتقل کرنے اقدامات کئے گئے ہیں ،میٹنگ کے بعد ڈپٹی کمشنر موصوف نے میڈیکل کالج کی تعمیر کے مقام کا معائنہ کیا ،انہوں نے کہا کہ کسی بھی وجہ سے تعمیر کے کاممیں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے ،مقررہ مدت کے اندار معیاری اور بہترین کام ہونا چاہیئے ،اس کے لئے ضلعی انتظامیہ ہر طرح سے تعاون کرے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایچ پرسنا ،ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر ناگراج ،محکمہ دفاع عامہ کے ایکزی کٹیو انجینئیراے سی گڑوی اور دیگر افسران موجود تھے۔