دھارواڑ میں منعقد ریجنل سطح کے آئی ٹی کوئزمقابلہ میں نیو شمس اسکول کی ٹیم کو ملا چوتھا مقام
01:28PM Thu 17 Oct, 2019
بھٹکل: 17 اکتوبر، (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کے آئی ٹی بی ٹی اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ کے تحت ٹاٹا کنسلٹیینسی سرویس کے اشتراک سے دھارواڑ میں منعقد ریجنل سطح کے رورل آئی ٹی کوئز میں نیو شمس اسکول کی ایک ٹیم نے چھ بہترین ٹیموں میں جگہ بناتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔
اسکول سے جاری اخباری بیان کے مطابق اس سے قبل کاروار میں منقعد ہوئے ڈیویژنل سطح کے مقابلہ میں اس اسکول سے تین ٹیمیں ریجنل سطح کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔ جہاں تین ٹیموں میں سے سائف سدی احمد اور وقاص کرانی پر مشتمل ایک ٹیم نے ٹاپ سکس میں جگہ بنائی اور اس مقابلہ میں چوتھا مقام حاصل کیا۔
واضح رہے کہ اس مقابلہ میں کئی ضلعوں کی 255/ٹیمیں شریک تھیں۔
واضح رہے کہ اس کوئز میں نئی ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی سے متعلق کمپنیوں اور چیزوں سے متعلق سوالات ہوتے ہیں جس کا آخری قومی سطح کا مقابلہ بینگلور میں منعقد ہوتا ہے جس میں جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپئے کی تعلیمی اسکالرشپ دی جاتی ہے جبکہ رنرز اپ کو پچاس ہزار کی تعلیمی اسکالرشپ اور ڈھیر سارے انعامات دیے جاتے ہیں۔
ان کی اس کامیابی پر اسکول پرنسپال، انتظامیہ ممبران و عہدیداران اور اساتذہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔