ہندوستان میں خواجہ غریب نواز چشتی ؒ کی روحانی تصرفات سے اسلام پھیلا ، مولانا معین الدین
02:17PM Sun 14 May, 2017
پروفیسر عبدالمعیز حسینی کو خواجہ غریب نواز ؒ ایوارڈ 2017
بنگلور:(بھٹکلیس نیوز)،بتاریخ 13؍مئی 2017ء بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب ،بمقام سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہال ، نمبر12، پولیس لین، 'C' اسٹریٹ، آرمسٹرانگ روڈ، بھارتی نگر ، بنگلور میں فاؤنڈیشن زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان 5واں حضرت خواجہ غریب نواز ؒ کانفرنس کا آغاز حافظ آفتاب عالم کی قرأت پاک و مدرسہ ھٰذا کے طلباء و طالبات کی نعت پاک منقبت سے ہوا ۔ افتتاحی خطاب کرتے ہوئے حضرت قاری صوفی ولی با صاحب ،رکن جمعےۃ الصوفیاء والمشائخ آل کرناٹکا نے کہا کہ جب باطل کی گھٹا ٹوپ تاریکی نے اندھیرے کی چادر تان کردنیائے انسانیت کو کفر و گمراہی کے راستہ پر لاکر کھڑا کردیا انسانوں میں انسانیت کا نام و نشان ختم ہوچکا تھا ۔ گروہ بندی ، تعصب اور نفرت و حقارت کی تباہ کن آگ کے شعلو ں نے پوری دنیاں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا تو پروردگار عالم نے اپنے دستورِ قدیمہ کے مطابق دنیائے انسانیت کی رہنمائی کے لئے ایک ولی کامل کو پیدا فرمایا جو عظیم المرتبت دین کا سورج طلوع ہوا جن کا نام مبارک سید معین الدین حسن رکھا گیا ، غریب النواز ؒ نسب پاک والد سے حضرت سیدنا غیاث الدین اولیاء ؒ سے حسینی ہیں اور آپ کی والدہ صاحبہ ؒ سے حسنی سادات نجیب الطرفین میں سے ہیں ۔ الحاج عتیق احمد صاحب چشتی ، چیرمین سیدہ زینبؓ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، قاری صوفی ولی با صاحب قادری ، و دیگر مشائخین و عمائدین نے پروفیسر عبدالمعیز حسینی کو ان کے علمی دینی و ملی خدمات پر انہیں خواجہ غڑیب نواز ؒ ایوارڈ 2017ء دیا ۔ مقرر خصوصی ڈاکٹر سید عبدالمعز حسینی شرفی، پروفیسر آئیڈیل ڈگری کالج، حیدرآبادنے خواجہ غریب نواز ؒ ایوارڈ 2017، دےئے جانے پر الحاج عتیق احمد صاحب ، فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیااور اپنے خطاب میں کہاکہ عاشقان خواجہ کے قافلے عشق وو ارفتگی اور بیخودی و بیتابی کے عالم میں دربار خواجہ کی طرف رواں دواں ہوتے ہیں جیسے کہ چراغ پر پروانے ٹوٹتے ہیں ۔ عشق الہٰی و محبت رسولؐ میں مستغرق ہوکر اپنی زندگی کا ہر لمحہ اﷲ اور اسکے پیارے رسول ﷺ کی اطاعت و اشاعت دین و تبلیغ اسلام کے لئے وقف کرنے والے ان اﷲ والوں پر اور انکا ذکر کرنے والوں پر اﷲتعالیٰ اپنے فرشتوں کے ذریعہ رحمت نازل فرماتا ہے ، عالم دنیایں میں جب بھی کسی ولی کانام لیا جاتا ہے ان کے ساتھ رحمۃ اﷲ علیہ کہتے ہیں اسلئے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں اپنی آغوش رحمت میں لے لیا ہے ، جو انکے دامن رحمت سے وابسطہ ہوجاتے ہیں ان پر بھی رحمت برستی ہے ۔ ڈاکٹر سید معیز پاشاہ نے سیدہ زینب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے کدو کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ میں دینی ، عصری تعلیم و تربیت کے علاوہ شعبہ حفظ ،کمپیوٹر کورس ، مفت ٹیلرنگ کورس، کے علاوہ مسلسل کئی سالوں سے عظمت اہلبیت ؑ کانفرنس ، غوث اعظمؓ کانفرنس ، اور خواجہ غریب نواز ؒ کانفرنس کے علاوہ روبرو ملاقات ، مفت شادیوں کے رشتے جوڑنے جیسے پروگرام وغیرہ کا انعقاد کرکے اسلامی بیداری دینی و ملی خدمات جو انجام دے رہے ہیں وہ قابل ذکر ہیں ۔ مولانا نے مزید کہا کہ اﷲ اپنے ولیوں کو چاروں عناصرین پر پورا کنٹرول عطا فرماتا ہے ، چاروں عناصرین سے تخلیق کردہ مخلوق بھی ان کے تابعہ ہوجاتی ہے ، اﷲ والوں کی زبان سے جو بات نکل گئی وہ اثر کرجاتی ہے ۔ خواجہ صاحب ؒ نے ہندوستانیو ں کو اسلام کا وہ اعلیٰ درس دیا کہ جن کی بدولت احترام انسانیت ، خلوص و محبت ، تہذیب و تمدن ، آپسی بھائی چارگی کا ماحول قیامت تک باقی رہے گا۔ حضرت مولانا سید معین الدین اشرفی ، خطیب و امام مسجد حضرۃ سیدانی بی بی اماں ؒ سٹی مارکیٹ نے کہا کہ ہندوستان میں حضرت سیدنا خواجہ معین الدین چشتی ؒ غریب نواز ؒ کے روحانی تصرفات سے اسلام پھیلا، اسلام اور داعی اسلام سے ربط و قرب کی خاطر پروردگار عالم کے ارشادات کی روشنی میں بزرگان دین نے جن تعلیمات و تربیت کا اہتمام کیا وہ داراصل ازدیاد ایمان و ایقان اور مغفرت کا خاصہ ہے جسے شریعت طریقت حقیقت اور معرفت کہتے ہیں، انوار الہیہ اور ہدایات رسول برحق ؐ کے خزینے کو امت مسلمہ پر تزکیہ نفس، تصفیہ قلب اور تجلیہ روح کی روحانی تربیت فرماکر درجہ فلایت تک پہنچایا ہے ۔ موصوف نے کہا کہ پہلے شریعت پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوجائیں پھر راہ سلوک و طریقت اختیار کریں۔ جس میں آداب شریعت نہیں وہ فاسق ہے اور طریقت سے واقف نہیں وہ گمراہ ہے ۔ امت مسلمہ کی فلاح کے لئے شریعت اورطریقت کی تعلیم و تربیت لازمی و ضروری ہے ۔دربار خواجہ ایسا ہے کہ جہاں پر ہندوستان ہی نہیں ساری دنیا کی قومیں بلا مذہب و تفریق کے ایک ہوجاتی ہیں ، امن و انسانیت و بھائی چارگی کا حسین منظر وہاں دیکھنے کو ملتا ہے ، خواجہ صاحب ؒ کے نقش قدم پر چل کر ہی ہندوستان میں امن و انسانیت قائم رہ سکتی ہے ۔ یہ کانفرنس الحاج عتیق احمد چشتی القادری کی سرپرستی میں چلا ، فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے شرکت فرما علماء و مشائخین سید شرف الدین شاہ صاحب قادری، چن پٹن،سید محمد پاشاہ صاحب، شرفی چمن حیدرآباد، جناب الحاج انور شریف صاحب، سکریٹری سنی جمعیت العلماء آل کرناٹکا ، جناب اسمعٰیل خان صاحب، بی یم ٹی سی، و دیگر عمائدین کی شال پوشی و گلپوشی فرمائی ، اس کانفرنس میں برادران ملت و دختران اسلام کثیر تعداد سے شرکت کئے ، شب میں ضیافت عام کا اہتمام رہا۔