دہشت گردی کے خلاف اسلامی اتحاد کا اجلاس ریاض میں ہو گا

01:32PM Thu 11 Feb, 2016

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ یہ اجلاس مارچ میں منعقد ہو رہا ہے۔ وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گذشتہ برس دسمبر میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ملکوں پر مشتمل فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس اتحاد کا مشترکہ کمان سینٹر ریاض میں ہو گا جہاں سے دہشت گردی کے خاتمے کے آپریشنز کو مربوط کیا جائے گا اور امداد فراہم کی جائے گی۔ اس اتحاد میں سعودی عرب کی قیادت میں 34 ممالک شامل ہیں۔ اتحاد کے سترہ رکن ممالک کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔