اتر کینرا  میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد پہنچانے بھٹکل میں ہورہا ہے ریلیف سیل کا قیام

03:14PM Fri 30 Aug, 2019

بھٹکل: 30 اگست، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) گزشتہ دنوں ہوئی موسلا دھار بارش کے بعد آئے سیلاب سے بے گھر افراد کی مدد کرنے کے لیے بھٹکل میں ایچ آر ایس(HUMANITARIAN RELIEF SOCIETY) کی جانب سے   ریلیف سیل کا قیام عمل میں آرہا ہے جس کا افتتاح یکم ستمبر ،2019 کو عمل میں آئے گا۔ منتظمین کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کی افتتاحی تقریب یکم ستمبر کو شام 05:00 بجے  کے ایچ بی کالونی ہاؤژنگ بورڈ سکینڈ کراس میں منعقد ہوگی۔ اس سیل کے منتظمین نے متاثرہ افراد کی امدا د کے لیے کپڑے، چادریں چٹائیاں اور دیگر گھریلو سامان دینے کی اپیل کی ہے۔ تعاون کرنے کے لیے ان نمبرات پر رابطہ کر سکتے ہیں : 9008113501/9986203591/6364282285