’مضامین ہاشمی‘ اور سہ ماہی رسالہ ’دبیر‘ کا رسم اجراء
12:28PM Fri 6 Feb, 2015
بھٹکلیس نیوز / 02 فروری،15
بنارس / (پریس ریلیز) بنارس ہندو یونیورسٹی کے پروفیسر کے.این. اُڈپا آڈی ٹوریم میں منعقد شدہ ۱۲؍روزہ ورکشاپ کے افتتاحیہ سِشن کے اختتام پر اردو کے مشہور ناقد اور افسانہ نگار جناب وسیم حیدر ہاشمی صاحب کی نئی کتاب "مضامین ہاشمی" کے ہمراہ سہ ماہی ’دبیر‘ کا رسم اجراء ورکشاپ کے مہمان خصوصی اور مظہرالحق عربی و فارسی یونیورسٹی، پٹنہ کے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد توقیر عالم دست مبارک سے ہوا۔ اس موقع پر فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر کمار پنکج کے علاوہ یونیورسٹی کے دیگر اساتذہ پروفیسر رفعت جمال، پروفیسر شمیم اختر، صدر شعبۂ فارسی، پروفیسر سید حسن عباس، کنوینرورکشاپ، پروفیسر یعقوب یاور، صدر شعبۂ اردو، پروفیسر نسیم احمد اور ڈاکٹرمحمد عقیل بھی موجود تھے۔