مینگلور ممبئی سی ایس ٹی ایکسپریس کا بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر استقبال

03:09PM Sun 1 Dec, 2013

مینگلور ممبئی سی ایس ٹی ایکسپریس کا بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر استقبال بھٹکلیس نیوز / 01 دسمبر،2013 بھٹکل / (رضوان گنگاولی) اہلیان بھٹکل کی ایک دیرینہ خواہش آج اس وقت پوری ہوئی جب آج صبح یہاں مینگلور ممبئی سی ایس ٹی ایکسپریس پہلی مرتبہ رکی ۔ اس موقع پر آج صبح بھٹکل کے مشہور سماجی کارکن اور اس ریل گاڑی کو رکوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے جناب سید حسن برماور صاحب کے ساتھ جناب نذیر قاسمجی صاحب ، جناب نثار رکن الدین صاحب اور دیگر سماجی کارکنان نے اس گاڑی پر پھول لگا کر اس کا استقبال کیا توہ وہیں عصر کے وقت مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران وغیرہ نے ممبئی جانے والی اس ریل گاڑی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور رکن اسمبلی مسٹر منکال ویدیا نے ہری جھنڈی دکھا کر اس کو روانہ کیا ۔ اس موقع پر دیگر اداروں کے ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ یہ ریل گاڑی نمبر 12133 ممبئی سی ایس ٹی کے پلیٹ فارم نمبر 14/سے رات 10:10 کو نکل کر 09:48 کو بھٹکل پہنچے گی اور ریل گاڑی نمبر 12134 شام 04:10 پر بھٹکل سے نکل کر صبح 04:25 کو ممبئی سی ایس ٹی پہنچے گی ۔ cst-1 cst-2 cst-3 cst-4