نوائط محفل کی طرف سے شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد

02:08AM Thu 22 Aug, 2013

نوائط محفل کی طرف سے شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد بھٹکلیس نیوز / 21 اگست، 13 بھٹکل/(رضوان گنگاولی) نوائط محفل کی طرف سے کل یہاں مینگو فارم کے زعفران ہوٹل میں ایک شاندار عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا آغاز معاون سکریٹری مولانا جعفر فقیہ ندوی صاحب کی تذکیر سے کیا گیا ۔ اس کے بعد جناب عرفات کٹینگری صاحب نے ترانہ نوائط محفل پیش کیا ۔ کنوینر پروگرام جناب ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے استقبالیہ کلمات پیش کئے اور جناب محمد صادق صاحب نے نوائط محفل کا تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد جناب ایم جے مولی صاحب اور جناب نوفل دامودی صاحب نے مصطفیٰ تابش اور جناب عبد الرحیم ارشاد مرحوم صاحب کے کلام کو پیش کیا ۔ اس موقع پر جناب ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب نے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نسل اپنی مادری زبان نوائطی کو چھوڑ کر انگریزی زبان کا استعمال کر رہی ہے حالانکہ نوائطی زبان سے ہماری تہذیب وابستہ ہے ۔ موصوف نے اس موقع پر نوائط محفل کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور اس میں بہتری لانے کے لئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا ۔ اس کے علاوہ اس موقع پر جناب عبد الرحمٰن محتشم صاحب اور دیگر مہمانوں نے بھی اپنے تأثرات کو پیش کیا ۔ پروگرام کے درمیان شمس انگلش میڈیم اسکول کے طلبہ کی طرف سے دف کا مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ صدر محفل جناب سید عبداللہ لنکا صاحب کے صدارتی خطاب کے بعد جناب مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کے شکریہ کلمات کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔ eid-milan-nwaith-mehfil01