ٹرمپ اور آبے شمالی کوریا پر دباؤ بنانے کیلئے راضی

02:01PM Mon 23 Oct, 2017

ٹوکیو/23اکتوبر(ایجنسی) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹڑمپ شمالی کوریا پر دباؤ بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کو راضی ہوگئے ہیں۔وزارت کے اعلیٰ افسر یاشو توشی نشی مورا نے آج یہ اطلاع دی۔مسٹر نشی مورا نے بتایا کہ کل جاپان میں مسٹر آبے کی اتحادی پارٹی کو ملنے والی شاندار کامیابی پر مسٹر ٹرمپ نے ٹیلیفون پر انہیں مبارکباد دی۔