اُردو یونیورسٹی، بی ایڈ (فاصلاتی) میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع
03:33PM Thu 19 Jan, 2017
حیدرآباد، (بھٹکلیس نیوز)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، بی ایڈ (فاصلاتی) میں امیدواروں کی سہولت کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی تاریخ میں 30؍ جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 13؍ جنوری تھی۔ ڈائرکٹر نظامت فاصلاتی تعلیم پروفیسر کے آر اقبال احمد کے بموجب داخلہ امتحان (انٹرنس ٹسٹ) اب 19؍ فروری کو ملک بھر میں پھیلے ہوئے9 مراکز پر منعقد ہوگا۔ قبل ازیں داخلہ امتحان 5؍ فروری کو مقرر تھے۔