کمٹہ میں غیر سودی بینکنگ کے لئے ویلفیر ٹرسٹ کا قیام
04:10PM Sun 7 Jul, 2013
کمٹہ میں غیر سودی بینکنگ کے لئے ویلفیر ٹرسٹ کا قیام
بھٹکلیس نیوز 07 جولائ، 13
کمٹہ / اللہ تعالی نے سود کو حرام قرار دیا ہے ۔ سود دینے والے اور لینے والے دونوں کو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بحیثیت مسلمان ہم پر لازم ہے کہ ہم سود کی لعنت سے بچ کے رہیں ۔ آج ہم جان کر اور بعض انجانے میں سود کا استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس سے مکمل بچ کے رہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک کوشش کے طور پر جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد کمٹہ میں جمعہ مسجد کی عمارت میں الاحسان ویلفیر ٹرسٹ کا افتتاح مولانا محمد حسین گیما جامعی(مرڈیشور) کے ہاتھ سے کیا گیا ۔ افتتاح کے بعد مولانا محترم نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے سود کے حرام ہونے کے سلسلہ میں اور اس کی لعنت کے بارے میں کہا کہ اس سے بچانے کی کوشش کرنا بھی ایک نیک کام ہے ۔ موصوف اس موقع پر اہلیان کمٹہ کو ان کی اس کوشش پر مبارک باد پیش کی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ڈاکٹر محمد حنیف شباب صاحب نے سود کی مختلف قسموں اور اس کے مختلف ناموں کے ساتھ اس میں ہماری شمولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور سود سے بچنے کی اس کوشش کےلئے کمٹہ والوں کو مبارکباد پیش کی۔ مولانا محمد حسین گیما جامعی (مرڈیشور) کے ہاتھ سے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا اور اس کام میں برکت اور استقامت کےلئے بھی دعا کی ۔ واضح رہے کہ کمٹہ کے چند مخلص احباب یہ عزم لے کھڑے ہوئے ہیں ۔
قارئین کے پاس مکمل تعاون کی درخواست ہے ۔