جمعہ کے دن لاپتہ ہونے والے حمالی کی لاش مرڈیشور کے تالاب سے بر آمد
02:17PM Mon 23 Jul, 2018
بھٹکل: 23 جولائی، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے حمالی کا کام کرنے والے ایک مزدور کی کل مرڈیشور تالاب سے لاش بر آمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے اس کی بیوی نے جمعہ کے روز پولس تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔مرنے والے کی شناخت منڈگوڈ کے حسین صاب (52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق حسین صاب جمعہ کو بنگارمکی کے ایک تالاب میں ہاتھ پیر دھونے کے لئے اترا تھا لیکن اس کا پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ پانی میں ڈوب گیا اور اتوار کے روز اس کی لاش تالاب کے کنارے پائی گئی۔
مرڈیشور پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالہ کیا ہے۔