بھٹکل بندر روڈ پر سڑک حادثہ ؛ ایک کی موقع پر ہی موت

04:42PM Wed 27 Sep, 2017

بھٹکلیس نیوز / 27 ستمبر، 17 بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل بندر روڈ کے ڈونگر پلی کراس پر ابھی عشاء کے بعد دو بائک اور ایک بولیرو کے مابین ہوئے تصادم میں ایک شخص کی موقع پر موت واقع ہوگئی ہے جبکہ دیگر دو نوجوان زخمی ہوگئے ہیں مرنے والے کی شناخت ناگپا ایرپا نائک (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے جنکہ زخمی ہونے والوں کی شناخت مخدوم کالونی کے رہنے والے سعود ماوڑا (21) اور مروان جعفرا (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ناگپا ایرپا نائک شرالی میں ملازمت کرتا تھا اور بائک پر سوار ہوکر گھر آرہا تھا کہ راستہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ لاش کو سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کنداپور روانہ کیا گیا ہے۔ اس تعلق بھٹکل ٹاؤن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔