زنگ لگے ہوئے لیڈر بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں: مدھو بنگارپا
03:11PM Sun 5 Mar, 2017
بھٹکلیس نیوز / 05 مارچ، 17
مینگلور / (نامہ نگار) جے ڈی ایس لیڈر مدھو بنگارپّا نے حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہونے والے ایم ایل اے کے سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی نمائندے نہیں ہیں بلکہ وہ سب زنگ لگے اور ٹوٹے ہوئے لیڈر ہیں۔ انہوں نے اخباری کانفرنس میں کہا کہ کمار بنگارپّا گزشتہ انتخابات میں تیسرے نمبر پر تھے اور اسی طرح ایم پی جیا پرکاش ہیگڈے بھی الیکشن ہارے ہوئے لیڈر ہیں۔ انہوں نے یہ سب باتیں ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا۔
انہوں نے اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہین کرپشن کے تعلق سے بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اس لئے کہ ان پر خود کئی کرپشن کے الزامات ہیں۔