بھٹکل کے اے ٹی ایم سینٹروں پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ

12:25PM Sat 4 Apr, 2020

بھٹکل: 4 اپریل،20(بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع بھر میں اگر چہ کورونا کے نئے معاملات کا سامنے آنا بند ہوگیا ہے لیکن انتظامیہ کسی طرح سے اس معاملہ میں چوک کرنا نہیں چاہتی ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے ہر اس تبدبیر پر عمل ہورہا ہے جس سے کورونا کے جراثیم پھیلنے سے رک جائیں۔ اسی کے تحت آج بھٹکل میں موجود کئی ایک اے ٹی ایم کے سینٹروں میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا گیا تاکہ وہاں موجود جراثیم مر جائیں اور وہاں جانے والے محفوظ رہیں۔