کتّے کونکلے اژدھے کو بچالیا گیا سرجری کے بعد جنگل میں چھوڑا گیا
03:34PM Sat 8 Jul, 2017
کولار( بھٹکلیس نیوز):۔ کے جی ایف کے بیمگل نگر کے راساہوکری ھلی علاقہ میں ایک قد آور اور وزنی اژدھے نے ایک کتے کو نکل تولیا لیکن اسے ہضم کرنے میں ناکام ہوکر تڑپنے لگااور پھر اس اژدھے کی سرجری کرنے کے ذریعہ کتے کی لاش باہر نکالی گئی اور پھر اسے جنگل میں چھوڑا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ بیمل نگر علاقیکے رہنے والے رامچندرپا راساہوکری ھلی دیہات میں ایک مکان تعمیر کررہے ہیں اور اس کے احاطہ میں کئی تعمیراتی اشیاء کو رکھا ہے اس کی نگرانی کے لئے ایک چوکیدار اور دوکتو ں کو بھی رکھاہے۔ آج صبح کتے نے زوردار بھونکنے لگا اور ایک اژدھا اس کتے کو اپنی لیپٹ میں لینے کی کوشش کررہا تھا اور دوسری طرف اژدھا بھی اپنے سر کو زمین پر باربار پٹک رہا تھا۔ یہ سب دیکھ کر رامچندرپا کو عجب لگا اور اس کی اطلاع سانپوں کو پکڑنے میں ماہر اسٹیک راجو کو دی گئی ۔ راجو نے موقعہ واردات پر پہنچا اور پتہ لگایا کہ اژدھا کس مشکل میں ہے ۔فوری ویٹرنری ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئیں۔ اس اژدھے کو اسپتال لے جاکر سرجری کی گئی اور اژدھے کے پیٹ کے اندر سے ایک کتے کی لاش نکلالی گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اژدھینے کتے کو نکل لیا تھا اور اسے ہضم نہ کرنے کی وجہ سے وہ درد کی وجہ سے تڑپنے لگا تھا۔ اور اسے ہضم نہ کرنے کی وجہ سے وہ درد کی وجہ سے تڑپنے لگا تھا۔ اژدھا روبہ صحت ہونہ کے بعد اسے کرشنا ورم جنگلات میں چھوڑدیا گیا ۔یہ کتا رامچندرپا کا تھا جو گھرکی رکھوالی کے لئے چھوڑا تھا۔یہ اژدھا راستہ بھٹک کر یہاں آگیا تھا اور بھوک کی وجہ سے کتے کو ہی نکل لیا تھا ۔اس اژدھے کو دیکھنے کئی لوگ جمع ہوگئے تھے۔