راشن کارڈ کی فیس سرکاری خزانے میں جمع کرنے کی ہدایت
12:24PM Sat 15 Nov, 2014
بھٹکلیس نیوز/13نومبر،14
کاروار(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع پنچایت کے سی ای او رام پرساد منوہر نے ہدایت کی ہے کہ نئے راشن کارڈ کے لئے عوام الناس سے وصول کئے جانے والے 50/روپئے بشمول لا ئبریری سیس کو ٹھیک طور پر سرکاری خزانے میں جمع کی جانی چا ہیئے ،انہوں نے منگل کے روز کے ڈی پی (KDP)کی ماہانہ میٹنگ میں یہ ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ گرام پنچایتوں میں نئے راشن کارڈ بنانے والوں سے سروس فیس لو گوں سے جمع کی جاتی ہے لیکن بعض گرام پنچایتوں نے اب تک اسے سرکاری خزانے میں جمع نہیں کیا ہے یہ پیسے کا غلط استعمال ہے لہذا اس کو فوراًسرکاری خزانے میں جمع کر نا چاہیئے ،اسی طرح لائبریری سیس وغیرہ رقومات مدت کے اندر سرکاری خزانے میں جمع کرنا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے انتخابی کارڈ کی تفصیلات موبائل فون کے ذریعے فراہم کریں مگر اب تک صرف 4021/لوگوں نے تفصیلات فرہم کی ہیں باقی 12731/لوگوں نے اب تک یہ تفصیلات فراہم کرنے کا انتظام کیا گیا ہے، اس کے لئے تعلقہ سطح پر نوڈل افسران کا تقرر کیا جائے گا ، ضلع پنچایت کی صدر سرسوتی گوڈا نے کہا کہ مختلف منصوبوں کے تحت چلنے والے راستوں کے کام دھیمی رفتار سے چل رہے ہیں اور کام کے معیار کے بارے میں بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں لہذا تمام کام مقررہ مدت میں پو رے ہوں اس کے لئے اقدامات کر نے چاہیئے ، آنگن واڑیوں کی تعدادتعمیر کا کام تیز رفتار سے ہو نا چاہیئے ،سدر میں منظور شدہ پری میٹرک ہاسٹل کی تعمیر کا کام مکمل ہو نا چاہیئے ، تمام کاموں کے لئے 20/نومبر سے پہلے منظوری حاصل کر کے دسمبر کے مہینے میں تمام کام شروع کرنا چاہیئے ، تعلقہ کی تمام اسپتالوں کی صفائی کے لئے اقدامات کر نے چاہیئے ، اس کے لئے معالجوں اور عملے کو صحیح تربیت دینی چاہیئے ۔
ع،ح،خ