چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ ہندوستان، وزیراعظم کے ساتھ منادر کا کیا مشاہدہ
03:16PM Fri 11 Oct, 2019
وزیراعظم نریندرمودی نے آج ہندو ستان کے دوروزہ دورہ پر آئے چین کے صدر شی جنپنگ کو دنیا میں مشہور مہابلی پورم مندروں کو گائڈ بنکردکھایا اور اپنی مہمان نوازی سے ان کا دل جیتنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔یہ قدیم مندر تمل فن تعمیر کا بے مثال نمونہ ہیں اورصدیوں سے لوگوں کو راغب کررہا ہے۔ یونیسکو کے مطابق یہ قدیم فنی شاہکار پلو راجاوں کے دور حکومت میں کورومنڈل ساحل پر ساتویں اور آٹھویں صدی کے دوران ایک بڑی چٹان کو کاٹ کر بنائے گئے تھے۔
پی ایم مودی اس دوران سفیید قمیص اور دھوتی پہنے ہوئے تھے اور انگ وستر ڈال رکھا تھا۔ انہوں نے صدر جنپنگ کا مملاپورم میں ارجن کی ’تپوبھومی‘(تپسیا کرنے کی جگہ) میں استقبال کیا۔ اس دوران دونوں لیڈر کافی بے تکلف نظر آئے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک چلی اس ’واک دی ٹاک‘ میں دونوں لیڈروں نے مشہور گفاوں کو دیکھا۔
شاید کسی بھی ملک کے صدراوروزیراعظم کو یہ خوش قسمتی حاصل نہیں ہوگی کہ ایک ملک کا وزیراعظم ان کا گائڈ بن کررہنمائی کرے۔ صدرجنپنگ کے استقبال میں پی ایم مودی نے صدیوں سے چلی آرہی مہمان نواز کی روایت پر عمل کیا۔ کالے اور سفید رنگ کا سوٹ پہلے صدر جنپنگ واقعی اتنے خوش قسمت ہیں کہ آج پی ایم مودی نے ان کے لئے ایک گائڈ کا کردار ادا کیا اور انہیں قدیم پتھروں سے بنائے گئے تاریخی ورثہ کے بارے میں معلومات دیں۔
وزیراعظم مودی نے بعد میں انہیں ناریل پانی پیش کیا اور کچھ وقت دونوں لیڈروں نے فوٹوکھینچوائے اور کرشن کے مکھن کی علامت وشال شلاکھنڈ کے سامنے اپنے ہاتھ اٹھاکر اتحاد کااشارہ دیا۔کرشن کے مکھن کی علامت یہ وشال شلاکھنڈ کو دور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا کہ یہ ابھی لڑھک جائے گا، مگر 250ٹن و زنی یہ گول شلاکھنڈ صدیوں سے یہیں رکاہوا ہے۔ جنپنگ کے دورہ کے پیش نظر یہاں کے تمام قدیم مقامات کو سجایا گیا تھا اوران پرلائٹوں کا خاص انتظام کیا گیا تھا۔ دونوں لیڈروں نے شور ٹیمپل اور پانچ رتھ کا دورہ کیا۔ مودی کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کیلئے روانہ ہونے سے پہلےصدر جنپنگ مشہور کلچرل گروپ کے ثقافتی پراگرام سے لطف اندوز ہوئے۔