سعودی عرب جلد لبنان میں نئے سفیر کا تقرر کرے گا
04:07PM Wed 8 Feb, 2017
سعودی وزیرمملکت ثامرالسبحان کا لبنانی صدر میشال عون سے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
بیروت ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خلیجی امور ثامر السبھان نے سوموار کے روز لبنانی صدر میشال عون سے ملاقات کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی وزیر نے لبنانی صدر کو بیروت میں مملکت کے نئے سفیر کے جلد تقرر کے حوالے سے بتایا ہے۔انھوں نے سعودی ائیر لائنز کی لبنان کے لیے پروازوں کی تعداد بڑھانے اور ملک میں سعودی سیاحوں کی دوبارہ آمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
واضح رہے کہ بیروت میں متعیّن سابق سعودی سفیر کو گذشتہ موسم گرما میں واپس بلا لیا گیا تھا۔اس کے بعد سے سعودی عرب نے لبنان میں اپنے نئے سفیر کا تقرر نہیں کیا ہے۔