منکی میں چار سالہ بچے کے ساتھ ماں کی خود کشی

11:19AM Tue 22 May, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 22 مئی، 18 منکی ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور تعلقہ کے منکی کے قریب ماستی منے میں ایک خاتون نے اپنے چار سالہ بچے کے ساتھ کنویں میں کود کر خود کشی کی ہے۔ اس کی شناخت دیپا نائک (32) اور بچے کی شناخت گنیش نائک(4) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دیپا نائک کی آٹھ سال قبل شنکر نامی شخص سے شادی ہوگئی تھی لیکن ادھر کچھ سالوں سے میاں بیوی کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں تھا جس کی وجہ سے دیپا ہمیشہ غمگین رہا کرتی تھی اور پیر کی صبح اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے کنویں میں کود کر اپنی جان دے دی۔ واقعہ کے بعد مقامی افراد کی مدد سے پولس نے لاش کو باہر نکالا اور سرکاری اسپتال پہنچایا۔ اس تعلق سے منکی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔