سنیچر کی دوپہر سے لاپتہ احتشام رتناگیری ریلوے اسٹیشن پر پایا گیا
12:17PM Sun 14 Oct, 2018
بھٹکل: 14 اکتوبر، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور میں رہنے والا احتشام ابن عبدالرشید چامنڈی سنیچر کی دوپہر سے لاپتہ تھا جس کے بعد وہ کل دیر رات رتناگیری ریلوے اسٹیشن پر پایا گیا جسکی اطلاع گھر والوں نے دی ہے۔
گھر والوں نے بتایا کہ احتشام کے مطابق سنیچر کی دوپہر کو کسی شخص نے اسے زبردستی اپنی بائک پر بٹھایا تھا جس کے بعد اسے ٹرین میں لے گیا تھا، اس دوران احتشام نے ٹرین پر اس شخص کو جھانسہ دیتے ہوئے ٹی ٹی سے رابطہ کیا جس کے بعد ٹی ٹی نے اسے رتناگیری ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پولس کے حوالہ کردیا۔
لیکن بھٹکل پولس کے مطابق لڑکے کا بیان سچ پر مبنی نہیں ہے اس لیے کہ وہ کل چار بجے کے آس پاس کانونٹ اسکول کے پاس ہی ٹہل رہا تھا جہاں سے اس نے ریلوے اسٹیشن کی راہ لی تھی۔
اس سلسلہ میں بھٹکل پولس مزید چھان بین کر رہی ہے۔