انہوں نے کہا کہ یہ بات انہوں نے گزشتہ انتخابات میں مودی کو ملی شکست کے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں۔ سامنے شکست دیکھ کر وہ کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کر کے ووٹروں كو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ گجرات میں ہار رہے تھے تو وہاں ’سی پلین‘جیسا نیا کام کرکے لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔
راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر فوج کی سیاست کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مودی فوج کو اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں۔ فوج کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔ وزیر اعظم تینوں فوجوں کو اپنی پراپرٹي سمجھتے ہیں اور فوج کی توہین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے اپنا کام کیا ہے اور وہ کسی شخص کی نہیں بلکہ ملک کی ہے، وزیر اعظم کو اس کی سیاست نہیں کرنی چاہئے اور فوج کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے ملک کے نوجوانوں کا روزگار چھینا ہے، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ کرکے ملک کے کاروباریوں کو برباد کیا ہے۔ ان کی کمزور اقتصادی پالیسی کی وجہ سے متوسط طبقہ کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔
ائیر اسٹرائک پر راہل گاندھی کا جوابی حملہ، کہا۔ فوج مودی جی کی نجی ملکیت نہیں
12:00PM Sat 4 May, 2019
کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ انہوں نے پانچ سال میں ملک کی معیشت کو برباد کیا ، بدعنوانی کو پناہ دی اور کسانوں، نوجوانوں اور خواتین کو نظر انداز کیا ہے۔ ملک کے عوام نے انہیں اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانے کا ذہن بنا لیا ہے۔
راہل گاندھی نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن ہار رہی ہے اور مودی کے چہرے پر نصف انتخابات ختم ہونے کے بعد اب یہ واضح دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ملک کے عوام کو اذیت دی ہے، سماج کو بانٹنے کا کام کیا ہے اور عالمی سطح پر ملک کی شبیہ کو خراب کیا ہے، لہذا ملک کے عوام انہیں سبق سکھانے جا رہےہیں۔ ان کی حکومت چند دنوں کی مہمان رہ گئی ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ مودی اور آر ایس ایس کے کام کرنے کا طریقہ، نیتی آیوگ، الیکشن کمیشن، ریزرو بینک اور سپریم کورٹ جیسے آئینی اداروں پر دباؤ بنا کر کام کرنے کا ہے۔ الیکشن کمیشن بھی ان کے کام کرنے کے اسی طریقے سے متاثر نظر آ رہا ہے اور اس وجہ سے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں وہ کافی کمزور نظر آ رہا ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ جب نریندر مودی کو احساس ہوتا ہے کہ وہ الیکشن ہار رہے ہیں تو اس کی واضح جھلک ان کے چہرے پر نظر آنےلگتی ہے اور پھر وہ پورے نظام کو برباد کرنےسے ہچکتے نہیں ہیں۔