مضافاتی علاقوں کے عوام کے لیے ای سی جی مشینوں کا تحفہ

02:38PM Fri 14 Jun, 2019

بھٹکل: 14 جون، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مضافاتی علاقوں میں رہنے والوں کو ہنگامی طور پر طبی خدمات فراہم کرنے کے ارادے سے منی پال اسپتال کے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر پدمانبھا کی جانب سے شروع کی گئی ایک مہم کے تحت بھٹکل کے مضافاتی علاقہ میں بھی ای سی جی مشین کا تحفہ دیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق ہٹی انگڈی پرائمری ہیلتھ کیر میں آج اس مشین کو دیا گیا ہے جو کہ اس مہم کے تحت مضافاتی علاقوں میں تقسیم کی جانے والی 150/ویں مشین ہے ۔ اسی طرح سے اس مہم کے تحت سرکار کے تحت کم قیمت پر دوائیاں ملنے والی دکان جنرک میڈیسن سینٹروں کو بھی دیا جارہا ہے جس کے تحت بھٹکل کے جینرک میڈیسن سینٹر کو بھی ایک ای سی جی مشین دی گئی ہے۔ اب تک اس طرح کے 10/جینرک میڈیسن سینٹر میں ان کی جانب سے ایسی مشین دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ای سی جی مشین  دل کے مریضوں کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہوتی ہے،۔ کئی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ دیہات میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد کوئی سہولت نہ ہونے کے سبب آدمی چل بستا ہے اسی کو سوچتے ہوئے منی پال کے ڈاکٹر نے مخیر حضرات کے تعاون سے یہ مہم شروع کی ہے۔ مشین کی تقسیم کے وقت بھٹکل سرکاری اسپتا ل کی ہیلتھ افسر ڈاکٹر سویتا کامت بھی موجود تھیں انہوں نے اس کا ڈیمو بھی بتایا۔