چین نےکشمیرمدعے پربحث کے لئےاقوام متحدہ سلامتی کونسل کی میٹنگ بلانےکا مطالبہ کیا

04:20PM Thu 15 Aug, 2019

چین نے جموں وکشمیرکا خصوصی درجہ ختم کرنےکے ہندوستان کے فیصلے پرتبادلہ خیال کےلئےاقوام متحدہ سلامتی کونسل (یونائیٹیڈ نیشنس سیکورٹی کونسل) کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک سینئرسفیرنے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بیجنگ کے قریبی معاون پاکستان نے اس بارے میں اگست ماہ میں سیکورٹی کونسل کےصدرپولینڈ کوخط لکھا تھا۔
 سفیرنےبتایا کہ چین نے بھی سلامتی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے رسمی طورپرگزارش کی ہے، لیکن پولینڈ کومیٹنگ کی تاریخ اوروقت متعین کرنے سے پہلے دیگراراکین سے غوروخوض کرنا ہوگا۔ افسرنے کہا کہ ابھی تک میٹنگ کے وقت کولے کرکوئی آخری فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن جمعہ کی صبح سے قریبی متبادل ہے۔